انتخابی مہم ختم ، ضمنی الیکشن 14اکتوبر کو ہوں گے

اسلام آباد(ویب ڈیسک )ضمنی انتخابات 2018،پچیس روز سے جاری انتخابی مہم اختتام پذیر ہوگئی،، 14 اکتوبر کو35 حلقوں میں پولنگ ہوگی۔

کارنر میٹنگز ، ریلیاں ، جلسوں پرپابندی ہوگی ، خلاف ورزی پر سزائیں اور جرمانے ہوں گے

الیکشن کمیشن کے مطابق ملک بھرمیں انتخابی مہم اختتام پذیر ہو گئی، ریلیاں ، کارنر میٹنگ ، جلسے اور جلوس پرپابندی عائدہے ،انتخابی مہم چلانے والوں کے خلاف الیکشن کمیشن کی جانب سے سزائیں اورجرمانے عائد کیے جائیں گے۔

، انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر دوسال قید اورایک لاکھ جرمانہ عائد کیا جاسکتا ہے، ضمنی انتخابات دوہزار اٹھارہ کی مہم کے لیے سیاسی جماعتوں اور امیدواروں کو 25 دن ملے۔

، 16 ستمبر کو انتخابی نشانات الاٹ کیے گئے،کس جماعت اور امیدوار کی انتخابی مہم ووٹر پر کس حد تک موثر ثابت ہوگی اسکا فیصلہ تو 14 اکتوبر کو ہوگا۔

Comments are closed.