امریکہ طالبان مفاہمت کی حمایت ، کشمیر پر گفتگو،وزیراعظم کے دورہ قطرکااعلامیہ

اسلام آباد(ویب ڈیسک)وزیر اعظم عمران خان نے دورہ قطر کے دوران امیرقطرکومقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سےآگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ آر ایس ایس نظریات پر چلنے والی حکومت کشمیریوں کے حقوق پامال کر رہی ہے.

وزارتِ خارجہ نے وزیراعظم عمران خان کے دورۂ قطر کا اعلامیہ جاری کر دیا ہے جس کے بعد دونوں ممالک کے سربراہان نے ون آن ون ملاقات کی جس کے بعد وفودکی سطح پربھی ملاقاتیں اور مزاکرات ہوئے.

وزیراعظم عمران خان نےامریکا اور طالبان معاہدے میں راہ ہم وار کرنے پر قطر کے کردار کو سراہا اور اپنی بھرپور حمایت کا یقین دلایا۔

اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں دوطرفہ تعلقات سمیت علاقائی اورعالمی امورپرگفتگو ہوئی جبکہ وزیراعظم عمران خان اور امیرِ قطر   امیر قطر تمیم بن حمد الثانی نے سماجی و معاشی شراکت داری مزیدمضبوط کرنے پر بھی اتفاق کیا۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم نےامریکا ،طالبان کے مذاکرات اور معاہدے میں قطر کےکردارکوسراہا، دونوں فریقین کے درمیان ہونے والے معاہدے پر 29 فروری کو دستخط ہوں گے.

وزیر اعظم عمران خان نے افغان مفاہمتی عمل میں پاکستان کی بھرپور حمایت کا یقین دلایا۔ دونوں فریقین نے اس بات پر بھی غور کیا کہ فریقین افغانستان میں امن و استحکام کے لیے کردار ادا کریں گے۔

وزیر اعظم عمران خان نے امیر قطر کو بھارت میں جاری مسلم مخالف فسادات سے آگاہ کیا اور وہاں کی صورت حال پر گہری تشویش کا اظہار بھی کیا۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ ہندوتوا نظریےسے متاثر بھارتی حکومت فسادات کی ذمہ دار ہے۔

Comments are closed.