امام کعبہ کی امامت میں نماز جمعہ، فیصل مسجد میں ہزاروں افراد پہنچ گئے

اسلام آباد (زمینی حقائق) امام کعبہ شیخ عبداللہ عواد الجہینی نے فیصل مسجد میں خطبہ جمعہ دیا،دس ہزار سے زائد افراد کی نماز جمعہ میں شرکت۔

امام کعبہ نے فیصل مسجد میں آج نماز جمعہ کی امامت کروائی، اس سے قبل شیخ عبداللہ عوادالجہینی نے فیصل مسجد میں خطبہ جمعہ دیتے ہوئے اسلام کی بنیاد بیان کرتے ہوئے کہا کہ اسلام بھائی چارے کا نام ہے۔

امام کعبہ نے کہا ہے کہ اسلام اخوت و بھائی چارے کا نام ہے، یہ دین ہمیں امن وامان سے رہنے کا درس دیتا ہے، یہ دین زندگی امن وامان سے گزارنے کا حکم دیتا ہے۔

اس موقع پر امت مسلمہ کی سلامتی و اتحاد کیلئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔ نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد امام کعبہ کی پاکستانی قیادت سے ملاقاتیں بھی شیڈول ہیں۔

نماز جمعہ کے موقع پر جڑواں شہروں سے فیصل مسجد میں نمازیوں کی بڑی تعداد موجود تھی جو جمعہ کی ادائیگی کیلئے شہر بھر سے آئے تھے۔

یہ امر قابل ذکر ہے کہ ایم سی آئی کے ملازمین کی جانب سے مطالبات منوانے کیلئے ایکسپریس وے پر احتجاج کے سبب فیصل مسجد میں نماز جمعہ کے لئے آنے والوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔

ایکسپریس وے پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگی رہیں، گاڑیوں کو مارگلہ رو ڈ سے آگے نہیں جانے دیا گیا لو گ دور گاڑیاں پارک کرکے میلوں پیدل چلتے فیصل مسجد پہنچے اور واپس گئے۔

Comments are closed.