اصل کریڈٹ بشریٰ بی بی کو جاتا ہے: عمران خان

اسلام آباد(ویب ڈیسک )وزیراعظم عمران خان نے 100 دنوں کا اصل کریڈٹ بشریٰ بی بی کو دے دیا۔

عمران خان نے کنوینشن سینٹر اسلام آباد میں حکومت کی 100 روزہ کارکردگی کے حوالے سے منعقد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا
کہ گھر میں ٹی وی پر ظلم دیکھتا ہوں تو غصہ آ جاتا ہے، بشری بیگم ساتھ ہوتی ہیں تو میں کہتا ہوں کہ دیکھو کتنا بڑا ظلم ہو رہا ہے۔

وزیراعظم نے بتایا بشری بیگم کہتی ہیں کہ آپ وزیراعظم ہیں، اپوزیشن کرتے ہوئے 22 برس ہو گئے ہیں، اب یاد ہی نہیں رہتا کہ میں وزیراعظم ہوں۔
اسے بتانا پڑتا ہے کہ میں وزیراعظم ہوں پھر جہاں بھی کوئی ایسی چیز دیکھتا ہوں پھر فون اٹھا کر ہدایات جاری کردیتاہوں۔

عمران خان نے کہا کہ 100 دن میں اصل کریڈٹ بشریٰ بیگم کو جاتا ہے، میں نے ان 100 روز میں ہفتے کو پہلی چھٹی کی ہے۔

Comments are closed.