اسلام آباد اور لاہور سمیت کئی شہرو ں میں بارش، سردی بڑھ گئی


اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام ) وفاقی دارالحکومت اسلام آباسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش کا سلسلہ جاری ہے ۔

ملک بھر میں بارش برسانے والا سسٹم داخل ہوگیا ہے جس کے بعد مختلف شہروں میں تیز بارش ہونے سے ایک بار پھر سردی بڑھ گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، ایبٹ آباد، مظفرآبادم، ساہیوال، بورے والا ویہاڑی اور پشاور سمیت مختلف شہروں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب بھر کے تمام اضلاع میں آج بارش ہونے کے امکانات ہیں جس کے باعث درجہ حرارت 25ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ جائے گا جب کہ پشاور سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں بھی گرچ چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے۔

اسلام آباد آباد میں فراش ٹاون اور اس کے ملحقہ علاقہ دیہی ایریا میں ہلکی بارش ہے جب کہ اندرون شہر میں کہیں تیز بارش ہو رہی ہے ، بارش کے ساتھ ہی ایک بار پھر سردی بڑھ گئی ہے۔

لاہور میں ایبٹ روڈ، لکشمی چوک ،ڈیوس روڈ ،گڑھی شاہو میں آج صبح ہلکی بارش ہوئی۔ انارکلی، مال روڈ، جیل روڈ ،گلبرگ ،جوہرٹاون، فیروز پور روڈ، ٹھوکر اور اسلامپورہ میں بونداباندی اور ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے خنکی لوٹ آئی۔

پنجاب کے دیگر شہروں میاں چنوں، چشتیاں، رینالہ خورد، جھنگ، شورکوٹ، احمد پور شرقیہ سمیت علاقوں میں بھی بارش سے درجہ حرارت میں گر گیا، جب کہ گزشتہ روز دھوپ کے بعد گرمی ہو گئی تھی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کا موجودہ سلسلہ 3 روز تک جاری رہے گا، بارش کا یہ سسٹم 2 حصوں پر مشتمل ہو گا جس کی شدت شمالی و مغربی علاقوں میں موسلادھارپنجاب معتدل سے تیز اور سندھ بلوچستان میں معتدل ہو گی-

لاہور شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 17 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 26 ڈگری رہنے کا امکان ہے۔ شہر میں ہوا 7 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلے گی جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 64 فی صد ریکارڈ کیا جائے گا۔

Comments are closed.