اسد قیصر سپیکر قومی اسمبلی اور قاسم سوری ڈپٹی سپیکر منتخب، حلف اٹھا لیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک ) تحریک انصاف کے اسد قیصر اسپیکر اور قاسم سوری ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی منتخب ہوگئے، دونوں نے حلف بھی اٹھا لیا

بدھ کو سبکدوش ہونے والے اسپیکر سردار ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا، جہاں خفیہ رائے شماری کے ذریعے پہلے مرحلے میں اسپیکر کا انتخاب کیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے اسد قیصر جبکہ اپوزیشن اتحاد کی جانب سے سید خورشید شاہ کو اسپیکر کے عہدے کے لیے نامزد کیا گیا تھا۔

اسد قیصر نے 176 اور خورشید شاہ نے 146 ووٹ حاصل کیے۔پول کیے گئے 330 میں سے 322 ووٹ منظور جبکہ 8 مسترد ہوئے۔

پولنگ کے نتائج کا اعلان کرنے کے بعد سردار ایاز صادق نے اسد قیصر سے اسپیکر قومی اسمبلی کا حلف لیا۔

پی ٹی آئی کے امیدوار قاسم سوری 183 ووٹ حاصل کرکے ڈپٹی اسپیکر منتخب ہوئے جبکہ ان کے مدمقابل متحدہ اپوزیشن کے امیدواد اسعد محمود 144 ووٹ لے سکے۔ قاسم سوری نے بھی اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا۔

Comments are closed.