آسٹریلیا نے دورہ بنگلادیش کیلئے شیڈول کا اعلان کر دیا

فوٹو : سوشل میڈیا 

کینبرا : آسٹریلیا نے دورہ بنگلادیش کیلئے شیڈول کا اعلان کر دیا، ونڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے کرکٹ آسٹریلیا نے شیڈول کا اعلان کیا ہے جس کے تحت آسٹریلوی ٹیم 15 سال بعد بنگلادیش کا دورہ کرے گی۔

کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے کیے گئے اعلان کے مطابق آسٹریلیا اور بنگلادیش کے درمیان 3 ون ڈے اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جائیں گے۔

دونوں ملکوں کی ٹیموں کے درمیان تینوں ون ڈے میچز ڈھاکا میں جب کہ ٹی ٹوئنٹی میچز چٹوگرام میں ہوں گے۔

آسٹریلیا اور بنگلا دیش کے درمیان سیریز کا پہلا ون ڈے 9 جون کو کھیلا جائے گا جب کہ دوسرا ون ڈے 11 اور تیسرا ون ڈے 14 جون کھیلا جائے گا۔

ون ڈے سیریز کے بعد ٹی ٹوئنٹی میچز چٹوگرام اسٹیڈیم میں 17، 19 اور 21 جون کو کھیلے جائیں گے۔

کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق بنگلادیش کے دورے سے قبل آسٹریلوی ٹیم پاکستان کا بھی رخ کرے گی جہاں وہ 3 ون ڈے میچز کھیلے گی۔

Comments are closed.