آزاد کشمیر اسمبلی کے انتخابات 25 جولائی کو ہوں گے

فوٹو : فائل

مظفر آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام) آزاد کشمیر اسمبلی کے انتخابات 25 جولائی کو ہوں گے
چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) عبدالرشید سلہریا نے انتخابی شیڈول کا اعلان کردیا ۔

چیف الیکشن کمشنر نے آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے گیارویں عام انتخابات کا شیڈول جاری کیا ہے، آزاد کشمیر اسمبلی کے لئے انتخابات کا پولنگ ڈے 25 جولائی مقرر کیا گیا ہے۔

آزاد کشمیر کے 33 اور مہاجرین جموں کشمیر کے 12 حلقوں میں انتخابات کاانعقاد ہوگا، حالیہ انتخابات میں گزشتہ انتخابات کی نسبت 4 انتخابی حلقوں کا اضافہ کیا گیا ہے.

آزاد کشمیر میں 28 لاکھ 17 ہزار 90 ووٹرز، جب کہ مجموعی طور پر 32 لاکھ 20 ہزار 546 کشمیری ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے.

آزاد کشمیر انتخابات میں مرد ووٹر کی تعداد 15 لاکھ 19 ہزار 347 اورخواتین ووٹرز کی تعداد 12 لاکھ 97 ہزار 743 ہے۔

چیف الیکشن کمشنر نے بتایا کہ امیدوار 21 جون شام 4 بجےتک کاغذات نامزدگی داخل کراسکتے ہیں، 26 جون تک کاغذات کی جانچ پڑتال کی جائے گی.

اسی طرح 27 جون تک اعتراضات داخل کرائے جا سکیں گے، 2 جولائی تک کاغذات کی واپسی ہو سکے گی، 3 جولائی کوامیدواروں کی حتمی فہرست آویزاں ہوگی، اور امیدارواں کو انتخابی نشانات 4 جولائی کو الاٹ ہوں گے۔

Comments are closed.