آرمی چیف کی کرائسٹ چرچ مشں کرسمس تقریب میں شرکت

راولپنڈی(ویب ڈیسک) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے مسیحی برادری سے یکجہتی کیلئے راولپنڈی کے کرائسٹ چرچ میں کرسمس تقریب میں شرکت کی اور کیک کاٹا۔

آئی ایس پی آرکے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ چرچ میں پہنچے تو مسیحی برادری نے انہیں خوش آمدید کہاجبکہ بچوں نے گلدستے پیش کئے ۔

آرمی چیف نے مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارکباد دی، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جنرل قمر جاوید باجوہ نے مسیحی برادری کے پاکستان کے قیام اور بہتری میں کردار کی تعریف کی۔

، انہوں نے تعلیم،صحت،عوامی فلاح و بہبودکے شعبوں میں بھی مسیحی برادری کے اداروں کے کردار کی تعریف کی۔

جنرل باجوہ نے پاک فوج میں شامل ہو کر ملک کے دفاع میں مسیح بھائیوں کی خدمات کو بھی سراہا،جنرل قمر جاوید باجوہ کی اہلیہ بھی ان کے ہمراہ تھیں۔

Comments are closed.