آرمی چیف جنرل قمر جاوید نے پاسنگ آوٹ پریڈ کا معائنہ اور خطاب کیا

راولپنڈی (ویب ڈیسک )آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے اپنی سرزمین سے دہشتگردوں اوران کے انفراسٹرکچرکوختم کردیا،ردالفساد ایک آپریشن ہی نہیں،قوم کے عزم کی علامت ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آر می چیف پی ایم اے کاکول میں137ویں لانگ کورس کی پاسنگ آوٹ پریڈ کے موقع پر خطاب کررہے تھے۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے پاکستان ترقی اور امن و استحکام۔کی راہ پر گامزن ہے ، ہم نے دیشتگردی اور انتہا پسندی کو مسترد کیا ہے اور ہم لسانیت ،مذہب اور فرقہ کی بنیاد پر کسی قسم۔کی تقسیم کو مسترد کرتے ہیں ۔

انھوں نے کہا دشمن جانتا ہے وہ ہمیں روایتی جنگی بنیادوں پر خوفزدہ نہیں کر سکتا تو سازشوں کے ذریعے اندرونی طور پر کمزور کرنا چاہتا ہے ، دشمن کی ہر سازش کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے فوج اور قوم متحد ہے ۔

جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ملک کو کئی چیلنجز درپیش ہیں ،جدید جنگوں سے مقابلے کے لیے جدید علم کا حصول ضروری ہے ، ملک کو روایتی اور غیر روایتی چیلنجز کا سامنا ہے۔

پی ایم اے کاکول کی 137 ویں پاسنگ آوٹ پریڈ میں فاٹا کے 31 ، بلوچستان کے 67 جبکہ سعودی عرب کے 6 کیڈٹس بھی شامل ہیں ۔

آرمی چیف نے پاسنگ آوٹ پریڈ کا معائنہ کیا اور کیڈ ٹس میں اعزازات تقسیم۔کیے ، اعزازی شمشیر سید حسنین علی کو دی گئی جبکہ صدارت گولڈ میڈل سینئر انڈر آفیسر عبدلوہاب ملک کو دیا گیا ۔

Comments are closed.