آئیڈیا،، کی نو منتخب کابینہ کا پہلا اجلاس،،

اسلام آباد (رپورٹ : بابر ملک )اسلام ابا د ڈیسک ایڈیٹرز ایسوسی ایشن کی نومنتخب باڈی کا پہلا باضابطہ اجلاس نیشنل پر یس کلب کے سبزہ زار میں مشکور علی کی صدارت میں ہوا، اجلاس میں تنظیم کے آئندہ کے لائحہ عمل اور اراکین کی فلاح و بہبود کے لئے مختلف تجاویز پر غور کیا گیا۔

آئیڈیا کی پہلی نومنتخب کابینہ کے اجلاس کے آغاز میں ہی صدر کی جانب کاغذات نامزدگی کی مد میں جمع ہونے والے اٹھارہ ہزار پانچ سو روپے نومنتخب سیکرٹری خزانہ کاشف رحمان کاشف کے حوالے کئے گئے۔ تنظیم کی ممبرشپ میں شفافیت کو برقرار رکھنے کے لئے سکروٹنی کمیٹی کے قیام کی تجویز دی گئی جسے متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا۔

یہ تجویز سامنے آہی کہ الیکشن کمیٹی کے ممبران کو ہی سکروٹنی کا کام سونپا جائے تاکہ وہ حتمی اراکین کی فہرست مرتب کر سکیں، اس کے بعد نئی ممبر شپ کا آغاز کیا جائے گا۔ منتخب سیکرٹری اطلاعات بابر ملک کی جانب سے تجویز پیش کی گئی کہ موجودہ باڈی آئیڈیا کو ملک بھر کے دیگر شہروں تک پھیلانے کے حوالے سے بھی لائحہ عمل مرتب کرے گی۔

اجلاس میں اتفاق کیا گیا کہ تنظیم کے تمام اراکین سے سو روپے ماہانہ وصول کئے جائیں گے تاکہ بوقت ضرورت اراکین کی مدد اور تنظیم کے دیگر ضروری اخراجات کی مد میں فنڈز کی کمی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ باڈی کے تمام ممبران میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ ہر مرحلے میں شفافیت کو ہرصورت برقرار رکھا جائے گا تاکہ نومولود تنظیم کیلئے اراکین کا اعتماد جیتا جا سکے۔

کابینہ کی حلف برداری کے حوالے سے مختلف آراء پر غور کیا گیا جس کے بعد طے پایا کہ حلف برداری کی تقریب آئندہ ماہ جنوری میں منعقد کی جائے گی تاکہ تمام ممبران کی حاضری کو یقینی بنایا جا سکے۔ صدر آئیڈیا کی جانب سے تجویز پیش کی گئی کہ اراکین کی ممبر شپ لسٹ اداروں سے بالاتر ہوکر نمبر شمار کے مطابق مرتب کی جائے گی تاکہ کسی غلطی کی گنجائش نہ رہے۔

نائب صدر تصدق حسین نے تجویز پیش کی کہ تنظیم کی بہتری اور دیگر سرگرمیوں کے لئے آفیشل ویب سائٹ کا اجراء کیا جائے گا۔ اجلاس میں تمام اراکین کی جانب سے اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ الیکشنز کے دوران وجود میں آنے والے تمام پینلز آئندہ انتخابات تک عملاَ منجمند رہیں گے۔

اجلاس میں رکن گورننگ باڈی ماریہ راجپوت کی والدہ کیلئے دعائے مغفرت بھی کی گئی۔ صدر آئیڈیا مشکور علی کی زیرصدارت ہونے والے پہلے اجلاس میں جنرل سیکرٹری سمیع اللہ خان، نائب صدر تصدق حسین، سیکرٹری خزانہ کاشف رحمان، سیکرٹری اطلاعات بابر ملک نے شرکت کی جبکہ گورننگ باڈی کے اراکین میں فیصل انور بھٹی، سبطر ہاشمی، طیب گلفام، بابر شہزاد ترک، ماریہ راجپوت اور ولید بن مشتاق شریک ہوئے۔

Comments are closed.