مسلم لیگ ن کی سیاست کو ان کے اپنے شہر لاہور میں دفن کردیا گیا،شیخ رشید

فائل:فوٹو

اسلام آباد:: عوامی مسلم لیگ کے رہنما شیخ رشید احمدکا کہنا ہے کہ وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ کوتخت لاہور لینا تھا (ن) لیگ کا تابوت لے کر واپس گئے۔ا ن کی سیاست کو ان کے اپنے شہر لاہور میں دفن کردیا گیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک ٹویٹ میں شیخ رشید احمد نے کہا کہ (ن) لیگ کی سیاست کو ان کے اپنے شہر لاہور میں دفن کردیا گیا۔ عمران خان اسمبلیاں تحلیل کریں گے اور عنقریب انتخابی مہم زخمی حالت میں شروع کریں گے۔

شیخ رشید احمد کا مزید کہنا تھا کہ ان کو سمجھ آجانا چاہیے کہ عمران خان کو سیاست آتی ہے۔ تحریک اعتماد کی منصوبہ بندی 3 دن پہلے کر لی گئی تھی۔ وزیرداخلہ نے تخت لاہور لینا تھا وہ (ن) لیگ کا تابوت واپس لے آئے۔

Comments are closed.