شاہد آفریدی کی بیٹی اقصٰی نکاح کے بندھن میں بندھ گئیں

فائل:فوٹو

کراچی: پاکستان کے سابق اسٹار کرکٹر اور موجودہ پی سی بی چیف سلیکٹر شاہد آفریدی کی بیٹی اقصٰی نکاح کے بندھن میں بندھ گئی ہیں۔

اقصیٰ آفریدی کا نکاح نصیر ناصر خان سے ہوا ہے اور نکاح کی تقریب میں مختلف کھلاڑیوں سمیت خاندان کے قریبی افراد نے شرکت کی۔

شاہد آفریدی کی پانچ بیٹیاں ہیں اور ان کی ایک بیٹی کی منگنی قومی ٹیم کے بولر شاہین آفریدی کے ساتھ ہوئی ہے۔

نکاح کی تقریب کی تصاویر سامنے ۤنے پرمداحوں کی طرف سے شاہد آفریدی کو مبارکباد دی جارہی ہے۔

Comments are closed.