طالبعلم نے فزکس کے پرچے میں گلوکار علی ظفر کا گانا لکھ دیا،ویڈیو وائرل
فائل:فوٹو
کراچی: انٹرمیڈیٹ کے طالبعلم نے فزکس کے پرچے میں مشہور گلوکار علی ظفر کا گانا لکھ دیا۔جواب میں علی ظفر نے بچے کو پڑھائی میں دل لگانے کی ہدایت کردی ۔
سوشل میڈیا پر ایک استاد نے ویڈیو پوسٹ کی ہے جوکہ ان دنوں خوب وائرل ہو رہی ہے اور اس پر گلوکار علی ظفر نے بھی دلچسپ تبصرہ کیا ہے۔
ویڈیو میں استاد بتا رہے ہیں کہ یہ گیارہویں جماعت کے طالبِ علم کا پرچہ ہے جس نے سوالات کے جوابات کے بجائے پرچے میں فضول باتیں اور علی ظفر کا گانا لکھ دیا ہے۔
ایک سوال کے جواب میں طالبِعلم نے علی ظفر کے گانوں کے اشعار سے پہلے استاد سے مشکل پیپر بنانے اور خود کا فزکس میں دل نہ لگنے کا رونہ بھی رویا۔
علی ظفر کو واٹس ایپ پر یہ وائرل ویڈیو موصول ہوئی تو انہوں نے بھی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ساتھ ایک پیغام لکھا جس میں بچے کو پڑھائی میں دل لگانے کی ہدایت کی۔
یہ وائرل وڈیو وٹسُ ایپ میں موسول ہوئی۔ میری طالب علموں سے التجا ہے کہ میرے گیتوں میں physics نہ تلاش کریں اگرچہ دیکھا جائے تو physics تو اس گانے کے اشعار سمیت ہر جگہ ہی موجود ہے۔ لیکن پھر پڑھائ کے وقت پڑھائی اور اساتذہ کا احترام کریں۔ 😇 pic.twitter.com/vjl4Mbo5Pw
— Ali Zafar (@AliZafarsays) December 27, 2022
علی ظفر نے ٹوئٹر پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہاکہ ’یہ وائرل ویڈیو واٹس ایپ پر موصول ہوئی، میری طالب علموں سے التجا ہے کہ میرے گیتوں میں فزکس نہ تلاش کریں ۔
گلوکار نے مزید کہا کہ اگرچہ دیکھا جائے تو فزکس تو اس گانے کے اشعار سمیت ہر جگہ ہی موجود ہے، لیکن پھر پڑھائی کے وقت پڑھائی اور اساتذہ کا احترام کریں۔
Comments are closed.