باکسر عامر خان کی پہلوانوں کے شہر گوجرانوالہ آمد ،سامنے بیٹھ کرڈیشیز تیار کروائیں

فوٹو : اسکرین گریب

گوجرانوالہ: پاکستانی نژاد برطانوی سابق عالمی باکسر عامر خان کی پہلوانوں کے شہر گوجرانوالہ آمد ،سامنے بیٹھ کرڈیشیز تیار کروائیں جس میں چائنیز بھی شامل تھیں ، پاکستانی کھانوں سے لطف اندوز ہوئے.

برطانوی باکسر عامر خان نے سوشل انٹرپرینیور زین اشرف کی دعوت پر گوجرانوالہ پہنچے اس موقع پر وہ ایک روایتی کھابے پر تشریف لے گئے۔

دوستوں کے ہمرا ہ عامر خان نے خود آرڈر دیا اور سامنے بیٹھ کر چائنیز، پاکستانی ڈیشز تیارکروائیں اور پھر ان سے لطف اندوز ہوئے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے عامر خان کا کہنا تھا کہ یہاں کے مشہور کھانوں کے بارے میں سنا تھا واقعی گوجرانوالہ کا کھانا بہت ذائقہ دار ہے۔

گوجرانوالہ میں باکسر عامر خان کی خوب خاطر تواضع کی گئی جس کے بعد عامر خان نے میزبانوں اور دعوت کی تعریف کرتے ہوئے کہا بہت مزہ آیا ہے۔

واضح رہےعامر خان نے رواں سال مئی میں باکسنگ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا، انہوں نے 2005 سے 2022 تک باکسنگ میں خوب نام کمایا۔

اپنے باکسنگ کیرئیر کے دوران عامر خان نے 34 فائٹس جیتیں جبکہ 6 میں انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا، انہوں نے 2007 سے 2008 تک کامن ویلتھ لائٹ ویٹ ٹائٹل اپنے نام کیا۔

Comments are closed.