امریکا میں بومب سائکلون سے نظام زندگی مفلوج،الرٹ جاری ، 4 ہزار400 پروازیں منسوخ

فوٹو : فائل

شکاگو: امریکا میں بومب سائکلون سے نظام زندگی مفلوج،الرٹ جاری ، 4 ہزار400 پروازیں منسوخ، شدید برف باری سے نظام زندگی بری طرح متاثر ہوا۔

امریکہ میں گزشتہ دو دن کے دوران اب تک 4 ہزار 4 سو پروازیں منسوخ ہوچکی ہیں، شمالی اور جنوبی ریاستیں زد میں ہیں، دوسو ملین افراد کے متاثر ہونے کا خدشہ ہے.

امریکی محکمہ موسمیات نے برفانی طوفان کو بومب سائیکلون قرار دیا ہے اور پشین گوئی کی ہے کہ طوفان کے باعث کئی علاقوں میں پارہ منفی پینتالیس تک جاسکتا ہے۔

برفباری کے باعث امریکا میں ہائی ویز بھی بند ہیں، حکام نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ گھروں سے باہر نہ نکلیں، اگر پانچ منٹ بھی باہررہے تو فراسٹ بائیٹ ہوسکتا ہے۔

امریکی صدر جو بائیڈن نے بھی لوگوں کو خبردار کیا ہے کہ یہ عام برف باری نہیں ہے، شہری احتیاط کریں.

میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز دوہزار 350 جبکہ جمعہ کو دو ہزار 120 پروازیں موسم کے باعث منسوخ کی گئی ہیں جس کے باعث ہزاروں مسافر تعطیلات کے دوران سفرنہیں کرپائیں گے۔

فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن کے مطابق شدید سردی میں طوفانی برفباری سے شکاگو ، ڈیٹرائٹ اور منیا پولیس کے شہریوں میں عوام کو سفر میں مشکلات پیش آسکتی ہیں۔

ادھر محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ برفانی طوفان آئندہ 24 گھنٹوں میں مزید خطرناک ہو سکتا ہے۔

Comments are closed.