چین اوربھارت میں کورونا کی نئی شکل تیزی سے پھیلنے لگی

فائل:فوٹو

 

نئی دہلی: بھارت میں کورونا کی نئی شکل بی ایف.7 تیزی سے پھیل رہا ہے جس نے مودی سرکار کو فوری اور موثر اقدامات اْٹھانے پر مجبور کردیا ہے۔

 

بھارتی میڈیا کے مطابق تیزی سے پھیلنے والے کورونا کی نئی شکل اومیکروں کا نیا سب ویریئنٹ بی ایف.7 دراصل چین سے ملک میں آیا اور اب تک کئی کیسز سامنے آچکے ہیں۔

 

چین میں کورونا کے نئے کیسز کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے اور رواں ہفتے کورونا سے دو اموات بھی ہوئی ہیں جس کے بعد کئی شہروں میں لاک ڈاؤن کو مزید سخت کردیا گیا۔

 

بھارت میں بھی کورونا کے اس نئے ویریئنٹ کے 131 کیسز سامنے آچکے ہیں اور ہسپتال میں کورونا میں مبتلا مجموعی تعداد 3 ہزار سے زائد ہوگئی ہے۔

 

بھارت کی وزارت صحت نے دعویٰ کیا ہے کہ کورونا کے نئے ویریئنٹ سے متاثر ہونے والوں کی حالت خطرے سے باہر ہے اور ان میں زیادہ تر نے خود کو گھر میں قرنطینہ کیا ہے۔

 

واضح رہے کہ دسمبر 2019 میں کورونا کا پہلا کیس چین میں سامنے ا?یا تھا جس نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا اور امریکا کے بعد اس مہلک وائرس سے متاثر ہونے والا سب سے بڑا ملک بھارت تھا۔

Comments are closed.