معاشی بحران کے ساتھ سیاسی بحران مزید گہرا ہوگیا ہے،شیخ رشید
فائل:فوٹو
راولپنڈی: پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کاکہناہے کہ نیویارک میں بیان ملک میں نئی جنگ کا آغاز ہوگا، معاشی بحران کے ساتھ سیاسی بحران مزید گہرا ہوگیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک ٹویٹ میں شیخ رشید احمد نے کہا کہ اسمبلیاں چھوڑنا حق ہے، بلاول کا نیویارک میں بیان ملک میں نئی جنگ کا آغاز ہوگا، بلاول غیر ملکی خواہشوں پر عمل درآمد کا عندیہ دے رہے ہیں۔
معاشی بحران کے ساتھ سیاسی بحران مزید گہرا ہوگیاہے اسمبلیاں چھوڑنا حق ہے بلاول کا نیویارک میں بیان ملک میں نئی جنگ کا آغاز ہوگا بلاول غیر ملکی خواہشوں پر عمل درآمد کا عندیہ دے رہے ہیں سٹاک مارکیٹ مندی ڈالر مہنگا مہنگائی20فیصد زائد آئل بل اور دوائیوں کے پیسے نہیں کیسےچلےگاپاکستان
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) December 22, 2022
انہوں نے مزید کہا کہ سٹاک مارکیٹ میں مندی، ڈالر مہنگا، مہنگائی 20 فیصد سے زائد ہو چکی، آئل بل اور دوائیوں کے پیسے نہیں کیسے چلے گا پاکستان؟۔
#خیال رہے کہ واشنگٹن میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا تھا کہ خیبر پختونخوا میں دہشت گردی عمران خان کی پالیسیوں کی وجہ سے پھیلی
پی ٹی آئی حکومت نے کے پی پر توجہ دی ہوتی تو آج یہ حالات نہ ہوتے، کوئی سیاسی جماعت اور ادارہ عمران خان کی بلیک میلنگ میں نہیں آئے گا۔
Comments are closed.