نیب کا مریم نواز بریت چیلنج نہ کرنے کا فیصلہ، یہ این آر او ٹو ہے، تحریک انصاف
فوٹو : فائل
اسلام آباد: ایون فیلڈ ریفرنس اپیل کے حوالے سے نیب کا خاموشی اختیار کرنے کا اعلان اور نیب کا مریم نواز بریت چیلنج نہ کرنے کا فیصلہ، یہ این آر او ٹو ہے، تحریک انصاف کامریم نواز کی بریت چیلنج نہ کرنے کے اعلان پر ردعمل
نیب کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج نہیں کیا جائے گا،
نیب فیصلے سے پراسیکیوشن برانچ کو بھی آگاہ کیا جا چکا.
اس حوالے سے پراسیکیوشن برانچ کو بھیجا گیا خط بھی سامنے آیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ نیب نے مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی بریت کو درست تسلیم کرلیا ہے.
نیب راولپنڈی نے مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی بریت کیخلاف اپیلیں نہ کرنے کا تحریری آرڈر جاری کردیا ہے اور ڈی جی نیب راولپنڈی فرمان اللہ نے مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی بریت کیخلاف اپیلیں نہ کرنے کی منظوری دے دی.
دوسری طرف اس پر پی ٹی آئی کا ردعمل بھی سامنے آیا ہے،پی ٹی آئی رہنما و سابق وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب کا ٹوئٹر پر بیان میں کہنا ہے کہ این آر او ٹو کی وجہ سے ایون فیلڈ فلیٹس کیس میں مریم نوز کی بریت چیلنج نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا.
شہباز شریف لوٹ مار اتحاد نے رجیم چینج آپریشن کے بعد نیب ترامیم بل پاس کروا کر NRO 2 لے لیا۔ نیب کیسز پر ٹیکس ادا کرنے والوں کے اربوں روپے خرچ ہوئے ہے اب نیب PDM کی کرپشن کے تحفظ کا ادارہ بن گیا ہے
چیف جسٹس آف پاکستان کو اس کھلے عام NRO 2 کا نوٹس لینا چاہئے pic.twitter.com/60BZW76cdk— Farrukh Habib (@FarrukhHabibISF) December 14, 2022
انھوں نے کہا کہ اسی لئے نیب کی جانب سے مریم صفدر کی سزا کے خاتمہ کے فیصلہ کیخلاف نیب سپریم کورٹ میں اپیل دائر نہیں کی جارہی ہے۔
فرخ حبیب نے کہا کہ وہی تاریخی دہرائی جارہی جیسے حدیبیہ ملز کیس میں سزا خاتمہ پر نیب نے شریف خاندان کیخلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر نہیں کی تھی.۔
Comments are closed.