البانیہ کے سابق وزیراعظم سیلی بیریشا کو ریلی میں ایک شخص نے مکا دے مارا

فائل:فوٹو

تیرانا: البانیہ کے سابق وزیراعظم سیلی بیریشا کو حکومت مخالف ریلی میں ایک شخص نے گھوسادے مارا جس سے ان کے کے چہرے پر نیل پڑ گیا اور ناک سے خون بہنے لگا جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق البانیہ کے دارالحکومت میں سابق وزیراعظم اور موجودہ اپوزیشن رہنما نے احتجاجی ریلی نکالی اور وزیراعظم ایدی راما سے استعفیٰ دیکر قبل از وقت انتخابات کرانے کا مطالبہ کیا۔

ریلی میں اپوزیشن جماعتوں کے کارکنوں کی بڑی تعداد بھی شامل تھی۔ ریلی کے شرکاء سابق وزیراعظم سیلی بیریشا کی قیادت میں پیدل مارچ کرتے ہوئے ا?گے بڑھ رہے تھے کہ حکومت کے حامی ایک کارکن نے اپوزیشن لیڈر پر حملہ کردیا۔

حکمراں جماعت کے کارکن نے سابق وزیراعظم کو ایک مکا رسید کردیا جس سے ان کے چہرے پر نیل پڑگیا اور ناک سے خون سے بہنے لگا۔ سیکیورٹی پر مامور اہلکاروں اور اپوزیشن جماعت کے کارکنوں نے حملہ آور کو پکڑ کر اس کی درگت بنادی۔

بعد ازاں حملہ آور کو پولیس کے حوالے کردیا تاہم اس کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔

حکومت کے حامی کارکن سے مکا کھانے والے سیلی البانیہ کے وزیراعظم کے علاوہ صدر بھی رہ چکے ہیں اور کرپشن الزامات کی وجہ سے ان پر امریکا میں داخلے پر پابندی ہے۔

Comments are closed.