ترکیہ میں ہونے والے بم دھما کے کا ملزم گرفتار
فوٹو:انٹرنیٹ
استنبول: ترکیہ میں گزشتہ روز ہونے والے بم دھما کے کے ملزم کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔ملزم نے استنبول کے مصروف ترین علاقے استقلال اسٹریٹ پر بم نصب کیا تھا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق استنبول پولیس استقلال ایونیو میں ہونے والے بم دھماکے کے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔
#الجزيرة تحصل على صور من زوايا مختلفة للسيدة المشتبه في أنها تقف وراء هجوم #اسطنبول pic.twitter.com/DgdojrKMMY
— قناة الجزيرة (@AJArabic) November 13, 2022
تازہ رپورٹ کے مطابق استنبول میں ہونے والے بم دھماکے میں 6 افراد جاں بحق اور 81 زخمی ہوئے تھے دھماکیکے وقت سیاحوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔
ترک وزیرداخلہ کا کہنا ہے کہ پولیس نے استنبول کے استقلال ایونیو پر بم نصب کرنے والے شخص کو گرفتار کر لیا ہے ملزم نے استنبول کے مصروف ترین علاقے استقلال اسٹریٹ پر بم نصب کیا تھا۔
دھماکے کی سی سی ٹی وی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جائے وقوعہ پر سیاحوں کی بڑی تعداد موجود تھی اور دھماکے کے بعد افراتفری پھیل گئی جس سے کچلے جانے کے باعث بھی لوگوں کی بڑی تعداد زخمی ہوئی۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز ترک صدر رجب طیب اردگان نے واردات کو دہشتگردی قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ ابتدائی معلومات سے پتہ چلتا ہے کہ اس حملے میں ایک خاتون کا کردارہے۔
Comments are closed.