ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کی کہانی میں ایک اور دلچسب موڑ آگیا

فوٹو : انسٹاگرام فائل

لاہور: ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کی کہانی میں ایک اور دلچسب موڑ آگیاہے اورعلحیدگی کی خبروں پر سوالات اٹھنے لگے ہیں۔

انڈیا،پاکستان،عرب سمیت دنیا بھر کا میڈیا دونوں میاں بیوی کو الگ کرنے کی خبریں چلاتا رہا ہے اور دنوں تائید یا تردید کی بجائے خاموشی سے خبریں انجوائے کرتے رہے۔

دنیا بھر کی توجہ ملنے کے بعد اب اعلان ہواہے کہ ثنانیہ مرزا اور شعیب ملک ایک پروگرام میں ساتھ آرہے ہیں جس کے بارے میں پہلے بھی میڈیا خبریں چلاتا رہاہے۔

دوسری طرف اردو فلیکس نے اپنی پوسٹ میں ’دی مرزا ملک شو‘ کے جلد آن ائیر ہونے کا اعلان کیا ہے جو جلد ہی او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر نشر ہوگا۔

http://

View this post on Instagram

A post shared by UrduFlix (@urduflixofficial)

میڈیا دو ملکوں کے اسٹارز کی جوڑی کے لے کر طرح طرح کی کہانیاں شائع کرتا رہا ہے جب کہ اس دوران ان کی شادی سے شروع ہو کراب تک کی تمام روداد بتائی جاتی رہی۔

پروگرام کے اعلان کے بعد امکان پیدا ہوگیاہے کہ ثنایہ اور شعیب اپنے پروگرام کی مشہوری کےلئے علحیدگی کی خبروں پر خاموش رہے ہیں اور اب اچانک اکٹھے ہو کر سب کو سرپرائز دیں گے۔

Comments are closed.