وزیراعظم شہبازشریف کے لندن میں قیام میں مزید توسیع، واپسی موخر
فوٹو : فائل
لندن: وزیراعظم شہبازشریف کے لندن میں قیام میں مزید توسیع، واپسی موخر کردی گئی ہے وہ پہلے ہی چار دن سے برطانیہ تھے اب چھ دن قیام کریں گے۔
واضح رہے وزیراعظم شہبازشریف مصرکے شہر شرم الشیخ میں دوروزہ کانفرنس میں شرکت کےلئے سرکاری دورے پر گئے تھے تاہم وہاں سے وہ نوازشریف سے ملاقات کےلئے لندن پہنچ گئے تھے۔
میڈیارپورٹس کے مطابق لندن میں مسلم لیگ ن کے اجلاس اور نوازشریف سے ملاقاتوں میں پاکستان کی موجودہ صورتحال اور آرمی چیف کی تعیناتی کے حوالےسے مشاورت کی گئی ۔
اب خبر آئی ہے کہ شہبازشریف وطن واپس آرہے تھے کہ ان کی طبیعت ناساز ہونے پر فیملی نے مزید قیام کےلئے روک لیا ہے اور اب ان کے قیام میں مزید دو دن کی توسیع بتائی گئی ہے۔
مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف پہلے ہی اپنی فیملی اورمریم نواز سمیت وہاں قیام پذیر ہیں ، شہبازشریف کے صاحبزادے سلمان شہبازبھی برطانیہ میں ہیں۔
Comments are closed.