سندھ حکومت نے کراچی کے بلدیاتی انتخابات پھر90 دن کےلئے ملتوی کردیئے

فائل:فوٹو

کراچی: سندھ حکومت نے کراچی کے بلدیاتی انتخابات پھر90 دن کےلئے ملتوی کردیئے ،صوبائی کابینہ نے کراچی ڈویژن میں بلدیاتی الیکشن کا انعقاد ملتوی کرنے کی منظوری دی۔

کراچی میں بلدیاتی الیکشن کے معاملے پر محکمہ بلدیات نے الیکشن کمیشن کو تحریری طور پر آگاہ کردیا ہے۔ اس سلسلے میں محکمہ بلدیات کی جانب سے الیکشن کمیشن کو لکھے گئے خط کے ذریعے بتایا گیا ہے کہ سندھ کابینہ نے کراچی ڈویڑن میں بلدیاتی الیکشن کے التوا کی منظوری دیدی ہے۔

خط کے مطابق سندھ کابینہ نے 90 روز کے لیے کراچی ڈویژن میں بلدیاتی الیکشن کا انعقاد ملتوی کرنے کی منظوری دی ہے۔

ذرائع کاکہناہے کہ محکمہ بلدیات نے سندھ کابینہ کی منظوری سے متعلق الیکشن کمیشن کو آگاہ کردیاہے۔

Comments are closed.