پیپلز پارٹی کے سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر سینیٹ کی رکنیت سے مستعفی

فوٹو:ٹویٹر

اسلام آباد:پیپلز پارٹی کے سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر سینیٹ کی رکنیت سے مستعفی ہو گئے۔

سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے اپنا استعفیٰ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو جمع کرا دیا، انہوں نے استعفے میں لکھا کہ سینیٹر فاروق ایچ نائیک کی ہدایت پر اپنا استعفیٰ پیش کررہا ہوں۔

سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے یہ بھی کہا میں خوشی سے اپنا استعفیٰ پیش کرتا ہوں اور مفاد عامہ کے معاملات پر اپنی رائے کا اظہار کرنے کے اپنے حق کی قدر کرتا ہوں، سندھ سے سینیٹ کی نشست دینے پر پارٹی قیادت کا مشکور ہوں۔

انہوں نے کہا کہ اختلافات کو ایک طرف رکھتے ہوئے یہ ان کے ساتھ ایک شاندار سفر رہا ہے اور میں ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔

ایک ٹویٹ میں مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا کہ جو لوگ میرے سیاسی مستقبل کے بارے میں قیاس آرائیاں کر رہے ہیں، میں واضح طور پر بتا دوں کہ میں کسی سیاسی جماعت میں شامل نہیں ہوں۔

مصطفی نواز کھوکھر نے مزید کہا کہ میں اپنی آزادی کو برقرار رکھنے کی بھرپور کوشش کروں گا۔

Comments are closed.