عمران خان کی ایف آئی آر درج نہ ہونا ریاست کی ناکامی ہے، سپریم کورٹ بار

 فوٹو:فائل

اسلام آباد: عمران خان کی ایف آئی آر درج نہ ہونا ریاست کی ناکامی ہے، سپریم کورٹ بارکا سابق وزیراعظم عمران خان کی مرضی کے مطابق مقدمہ درج نہ ہونے پر بیان۔

سپریم کورٹ بارایسوسی ایشن آف پاکستان کی طرف سے جاری اعلامیہ میں کہا گیاہے کہ ایف آئی آر کا اندراج ہر شہری کا بنیادی آئینی حق ہے۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ شکایت کے مطابق ایف آئی آر درج نہ کرنا غیر قانونی اور عدالتی فیصلوں کی خلاف ورزی ہے۔

اعلامیہ میں سپریم کورٹ بارکی طرف سےکہا گیا ہے کہ وزیرآباد واقعہ کی ایف آئی آر قانون کے مطابق درج ہونی چایئے۔

سپریم کورٹ بارایسوسی ایشن کے اعلامیہ میں واضح کیا گیا ہے کہ پرامن احتجاج کاکرنابھی ہر شہری کا بنیادی آئینی حق ہے۔

یہ بھی کہ جس طرح احتجاج کرنا شہریوں کا حق ہے اسی طرح ریاست کی یہ ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ شہریوں کے حقوق اور جان ومال کے تحفظ کی ذمہ داری پوری کرے۔

http://

واضح رہے لانگ مارچ پر حملے کے بعد چیئرمین پاکستان تحریک انصاف و سابق وزیراعظم گولیاں لگنے سے زخمی ہوئے، ان کے ساتھ مزید 12 افراد بھی زخمی ہوئے۔

پولیس نے کئی دن گزرنے کے باوجود مقدمہ درج نہ کیا بعد میں سپریم کورٹ کے حکم پر مقدمہ درج کیا گیاہے تاہم مدعی کی درخواست کو نظر انداز کردیاگیا۔

Comments are closed.