ہیلوین پارٹی کے دوران اداکارہ اریبہ حبیب کو بشریٰ بی بی کا روپ دھارنے پر شدید تنقید کاسامنا
فوٹو:اسکرین گریپ
کراچی: پاکستان شوبز انڈسٹری میں معروف فنکاروں کی جانب سے منائی جانے والی ہیلوین پارٹی کے دوران اداکارہ اریبہ حبیب اور پاکستانی آرٹسٹ یاور اقبال نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کا روپ دھار لیا۔
سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہونے والی ان تصاویر فنکاروں کو مختلف خوفزدہ کردینے والے روپ میں دیکھا جا سکتا ہے جبکہ اداکارہ اریبہ حبیب اور یاور اقبال نے بشریٰ بی بی کا روپ اپنایا ہوا ہے جس کی وجہ سے انہیں شدید تنقید کا سامنا ہے۔
سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ بشریٰ بی بی ایک پردہ دار خاتون اور سابق وزیرِ اعظم عمران خان کی اہلیہ ہیں اس طرح کی بے ہودہ پارٹی میں بشریٰ بی بی کا روپ دھارنا اور اسلامی روایات سے جڑے برقعے اور حجاب کا استعمال کرنا مذہبی روایات اور جذبات کو مجروح کرنا ہے۔
They are not mocking bushra Bibi they are mocking islamic dress code..mocking religion mocking Allah (Nauzubillah)..
Now relax this matter is with Allah making fun of religious beliefs Islam&Allah and the person following will destroy them InshAllah !! https://t.co/XbgNjzrJRL— Fizzatiq (@Fizzatiq2) October 31, 2022
صارفین نے مزید کہا کہ یہودیوں کے تہوار کو پاکستان میں منانے اور اسلامی روایات سے جْڑے لباس کو اس تہوار کا حصہ بنانے پر سب کو ان فنکاروں کو شرم آنی چاہیے اور ہمیں ان کا بائیکاٹ کرنا چاہیے۔
call her out for mocking bushra bibi pic.twitter.com/ca51x5xWWc
— m✨ama yargı (@lattedeprresso) October 30, 2022
خیال رہے کہ اداکارہ اریبہ حبیب اور یاور اقبال نے گزشتہ روز ہونے والی ہیوین پارٹی میں بشریٰ بی بی کے ہی جیسا حجاب اوڑھا اور سفید برقعہ بھی زیب تن کیا تھا تاہم اریبہ حبیب نے اپنے ایک بیان میں مداحوں سے معافی بھی مانگ لی ہے۔
https://twitter.com/habib_areeba/status/1586814820669657088?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1586814820669657088%7Ctwgr%5E6e762040fa23c78f60563af82c20ffbc0f65d43a%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.express.pk%2Fstory%2F2394274%2F24
Comments are closed.