مزاکرات نہیں ہوئے، حکومت ڈھونگ رچا رہی ہے، شیخ رشید احمد

فوٹو:فائل

اسلام آباد: مزاکرات نہیں ہوئے، حکومت ڈھونگ رچا رہی ہے، شیخ رشید احمد کا مزاکرات کی خبروں پرردعمل، چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے بھی رات تردید کردی تھی۔

 سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد ٹوئٹر پر بیان میں کہا ہے کہ حکومت الیکشن سے فراری ہے اور اب مذاکرات کا ڈھونگ رچا رہی ہے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ جو حقیقی بااختیار ہیں وہ ملک کی بہتری کے لیے الیکشن کروائیں، عوام سے ٹکراؤ، معیشت کی تباہی اور ڈیفالٹ ہونا ہے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ میری گرفتاری کے لیے ایف آئی اے پنجاب پولیس پر دباؤ ڈال رہی ہے، 31 اکتوبر کو میری قبل از گرفتاری ضمانت کی لاہور ہائی کورٹ میں سماعت ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ حکومت ریڈ زون اسلام آباد کی توسیع کا فیصلہ سیاسی ہے، تصادم کو دعوت دینا ریڈ زون کی زیرو پوائنٹ تک توسیع سپریم کورٹ کے لانگ مارچ فیصلے کی نفی ہے۔

 شیخ رشید نے کہااداروں نے بھی کہا پرامن لانگ مارچ کی کوئی پابندی نہیں، 4 نومبر بروز جمعہ ہم روات سے لانگ مارچ کا اسلام آباد کے لیے تاریخی استقبال کریں گے۔

Comments are closed.