الیکشن تاریخ اور آرمی چیف تقرر پر عمران خان کی درخواست مسترد کردی،وزیراعظم
لاہور: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے الیکشن تاریخ اور آرمی چیف تقرر پر عمران خان کی درخواست مسترد کردی،وزیراعظم کاکہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے ایک مہینہ پہلا مذاکرات کی پیشکش کی تھی۔
لاہور میں تحریک انصاف کے لانگ مارچ سے متعلق ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ عمران خان نے ایک مشترکہ کاروباری دوست کے ذریعے مجھ سے رابطہ کیا۔
انھوں نے کہا پی ٹی آئی چیئر مین انتخابات کی تاریخ اور آرمی چیف کی تقرری چاہتے تھے، میں عمران خان کی درخواست ٹھکرائی،اجلاس میں وزیراعظم کو لانگ مارچ صورتحال اورامین اللہ گنڈا پور کے پلان سے آگاہ کیا گیا۔
وزیراعظم نے امن و امان برقرار رکھنے اور چین کے دورے کے حوالے سے بھی اجلاس میں تبادلہ خیال کیا گیا اور دورے کے حوالے سے تیاریوں پر پلاننگ ڈویژن، خارجہ امور اور خزانہ ڈویژنز کو ہدایات جاری کیں۔
رپورٹ کے مطابق اجلاس کے دوران شہباز شریف کی سوشل میڈیا سے منسلک افراد سے بھی ملاقات ہوئی اور ملاقات میں لانگ مارچ اور ملکی سیاسی معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
شہبازشریف نے لانگ مارچ کو بلاجواز اور پاکستان کی ترقی کیخلاف قرار دیتے ہوئے کہا کہ کسی کو قانون ہاتھ میں نہیں لینے دیا جائے گا،آرمی چیف کی تقرری آئین اور قانون کے مطابق ہی ہو گی۔
مسلم لیگ ن کے صدر نے کہا عمران خان نے ایک مہینہ پہلے مذاکرات کی پیشکش کی، عمران خان نے کہا 6 ناموں کو سامنے رکھتے ہیں، 3 نام میں بھجواتا ہوں اور 3 نام آپ بھجوائیں اور نیا آرمی چیف منتخب کرتے ہیں۔
Comments are closed.