لانگ مارچ،اسلام آبادمیں سینکڑوں کنٹینرز نصب، داخلی راستے، سڑکیں بند کی جارہی ہیں
فوٹو : سوشل میڈیا
اسلام آباد: لانگ مارچ،اسلام آبادمیں سینکڑوں کنٹینرز نصب، داخلی راستے، سڑکیں بند کی جارہی ہیں، جگہ جگہ کرینین کنٹینرز کی فلک بوس دیواریں بنانے میں مصروف ہیں.
https://twitter.com/AzharSiddique/status/1585965481789620225?t=npwXwS70lQVvBdZ-0gD5Ww&s=19
پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے سلسلے میں اسلام آباد کے داخلی راستوں پر کنٹینرز لگانے کا سلسلہ رات بھر جاری رہا جب کہ حفاظتی اقدامات کے تحت ہزاروں اہل کار بھی تعینات کیے گئے ہیں۔
حکومت نے لانگ مارچ کے پیش نظر وفاقی دارالحکومت میں پولیس اور ایف سی کی بھاری نفری بھی منگوالی ہے، اس کے ساتھ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہل کار بھی تعینات کئے۔
دوسری طرف سندھ پولیس کے اہلکار بھی اسلام آباد پہنچ چکے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ لانگ مارچ کے تناظر میں 13 ہزار سے زائد سکیورٹی اہل کار ڈیوٹیاں لگ گئی ہیں تعداد میں اضافہ بھی متوقع ہے.
Rs 410 million approved for security in Islamabad.
Thriving Business in name of security.
1000s of containers seized for deployment: Daily rent costs at least 20 million.
And we are begging IMF for funds?
🤔🫡 pic.twitter.com/4GLXcVNYXl— Waqas Khaliq (@WaqasKh85981604) October 13, 2022
اسلام آباد انتظامیہ نے لانگ مارچ کے پیش نظر کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے حفاظتی اقدامات کرنا شروع کردیے ہیں۔ ریڈزون کی جانب جانے والے راستوں کو بند کردیا گیا ہے۔
ٹریفک پولیس نے اسلام آباد کے ریڈزون کو سرینا چوک اور نادرا چوک کی جانب سے بند کردیا ہے۔ اس سلسلے میں ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ ریڈزون میں داخلے کے لیے صرف مارگلہ روڈ استعمال کیاجاسکتاہے۔
Comments are closed.