پاسپورٹ حصول کے خواہش مند شہریوں کے لئے آن لائن فیس ادائیگی کی سہولت متعارف

فائل:فوٹو

کراچی: پاسپورٹ حصول کے خواہش مند شہریوں کی فیس ادائیگی کے لیے بینک کی لمبی لائن میں لگنے کے بجائے آن لائن فیس ادائیگی کی سہولت متعارف کرادی گئی۔

شہری بذریعہ موبائل ایپ اورویب پورٹل اگلے ماہ سے پاسپورٹ فیس جمع کرا سکیں گے،پاسپورٹ فیس آسان کے نام سے متعارف ایپ گوگل پلے اسٹور سے ڈاوٴن لوڈ کی جا سکے گی، بذریعہ ایپ فیس ادائیگی ابتدائی طور پرراولپنڈی، اسلام آباد اورلاہورمیں بھی متعارف کرائی گئی تھی۔

ایپ کے ذریعے ادائیگی پرجاری کردہ ڈیجیٹل پیمنٹ سلپ کے بارے بذریعہ ایس ایم ایس یا ای میل آگاہ کیا جائے گا،17 نمبرز پر مبنی ڈیجٹس پیمنٹ سلپ کے ذریعے بینک اکاوٴنٹ،اے ٹی ایم،جاز کیش ایزی پیسہ،ون لنک کے ذریعے ادائیگی ہو سکے گی۔

ادائیگی پربینک کی جانب سے تصدیق پرمبنی پیغام بذریعہ ایس ایم ایس یا ای میل آگاہ کیا جائے گا،آن لائن فیس ادائیگی نا قابل واپسی اور ناقابل انتقال قرار دی گئی ہے،ادائیگی کے بعد درخواست گزار کی تصویر اورکوائف اندراج پر مبنی کارروائی کا آغاز ہوگا۔

Comments are closed.