مسجد نبوی میں نعرہ بازی کرنے والے پاکستانیوں کو رہا کرنے کا حکم
ریاض : مسجد نبوی میں نعرہ بازی کرنے والے پاکستانیوں کو رہا کرنے کا حکم،سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیراعظم محمد بن سلمان کا سعودی عرب میں قید پاکستانیوں کے لئے بڑا فیصلہ سامنے آیا ہے.
اس حوالے سے جاری ہونے والے اعلامیہ میں کہا گیاہے کہ مسجد نبوی(ص) میں ہنگامہ آرائی میں قید تمام پاکستانیوں کو رہا کرنے کا حکم دے دیاہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی ولی عہد سے اپریل 2022 کے واقعے پر گرفتار پاکستانیوں کی رہائی کی درخواست کی تھی۔وزیراعظم شہباز شریف نے شہزادہ محمد بن سلمان سے درگزر سے کام لینے کی درخواست کی تھی۔
اللہ تعالیٰ آپ کو اس کا اجر عطاء فرمائے: وزیراعظم کا سعودی ولی عہد سے اظہار تشکر،مدینہ منورہ کی عدالت نے تین پاکستانیوں کو 8 سال اور تین کو 6 سال قید کی سزا سنائی تھی
خواجہ لقمان، محمد افضل، غلام محمد کو 8 سال اور انس، ارشد اور محمد سلیم کو 6 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔
ایک اور پاکستانی طاہر ملک کو بھی تین سال قید اور 10 ہزار ریال جرمانہ کیاگیا تھا۔
Comments are closed.