ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 9 پیسے فی یونٹ مہنگی

فائل:فوٹو
اسلام آباد:ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 9 پیسے فی یونٹ مہنگی۔صارفین پر ایک ارب 10 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

نیپرا اتھارٹی نے ستمبر کی ایف سی اے کی درخواست پر سماعت مکمل کر لی۔اتھارٹی اعدادوشمار کا جائزہ لینے کے بعد حتمی فیصلہ بعد میں جاری کرے گی۔

سی پی پی اے نے ستمبر کیلئے 20 پیسے فی یونٹ اضافہ مانگا تھا۔چیئرمین نیپرا نے سماعت کے موقع پر کہا کہ خوشی کی بات ہے ایندھن کی قیمتوں میں کمی کا فرق پڑرہا ہے اگر یہ سلسلہ چلتا رہا تو آئندہ مہینوں میں بجلی سستی ہوگی۔

چیئرمین نیپرا نے مزید کہا کہ ایل این جی کے زائد یا کم استعمال کا کمرشل آڈٹ کیا جائے یہ دیکھیں کہ اس اقدام سے صارفین کو کیا فائدہ ہوا۔

Comments are closed.