رواں برس کا دوسرا اور آخری سورج گرہن
فائل:فوٹو
اسلام آباد: رواں برس کا دوسرا اور آخری سورج گرہن آج پاکستان کے مختلف شہروں سمیت دیگر ممالک میں بھی دیکھا جا رہا ہے۔
ماہرین کی جانب سے شہریوں کو گرہن کے وقت سورج کی جانب براہ راست دیکھنے سے خبردار کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں بتایا گیا ہے کہ سورج گرہن کا دورانیہ تقریباً 2 بجے دوپہر شروع ہوا، جو شام تقریباً 6 بجے ختم ہو جائے گا۔
کراچی میں سورج گرہن 3 بج کر 57 منٹ پر شروع ہوگیا جو 5 بج کر 56 منٹ پر ختم ہو جائے گا جب کہ 5 بج کر ایک منٹ پر کراچی میں سورج گرہن اپنے جوبن پر ہوگا۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آبادمیں سورج گرہن 3 بج کر 43 منٹ پر شروع ہوا جو 5 بج کر 22 منٹ پر ختم ہوگا۔
لاہور میں سورج گرہن 3 بج کر 49 منٹ پر شروع ہوا۔ 4 بج کر 54 منٹ پر گرہن اپنے جوبن پر ہوگا جب کہ 5 بج کر 20 منٹ پر سورج گرہن ختم ہو جائے گا۔ ماہرین کے مطابق لاہور شہر میں 61 فی صد سورج گرہن دیکھا جائے گا۔
پشاور میں سورج گرہن 3 بج کر 41 منٹ پرشروع ہوا اور 5 بج کر 28 منٹ پر ختم ہوگا جب کہ کوئٹہ میں 3 بج کر 44 منٹ پر شروع ہوا اور 5 بج کر 11 منٹ پر ختم ہوگا۔
قبل ازیں محکمہ موسمیات کی جانب سے بتایا گیا تھا کہ رواں سال کا دوسرا جزوی سورج گرہن کراچی،اسلام آباد،لاہورپشاور،کوئٹہ سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں دیکھا جاسکے گا۔
Comments are closed.