امریکہ کا سینئر صحافی ارشد شریف کی موت پر اظہار افسوس ، شفاف تحقیقات کا مطالبہ

فائل:فوٹو

واشنگٹن: امریکہ نے سینئر صحافی ارشد شریف کی موت پر اظہار افسوس کرتے ہوئے شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

امریکی وزارت خارجہ نیڈ پرائس نے کینیا حکومت پر زور دیا ہے کہ واقعے کی مکمل شفاف تحقیقات کی جائیں، ارشد شریف کی موت کی مکمل معلومات منظر عام پر ابھی تک نہیں آئیں۔

نیڈ پرائس نے ارشد شریف کے خاندان اور ساتھیوں سے دلی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صحافی ارشد شریف کے کام سے دنیا واقف تھی۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ امریکا صحافیوں کے بلاخوف کام کرنے کے حق میں ہے، ا?زادی اظہار رائے سے متعلق امریکا کے دنیا بھر میں مختلف پروگرام چل رہے ہیں۔

دوسری جانب امریکی محکمہ خارجہ نے سابق وزیراعظم عمران خان کی نااہلی سے متعلق سوال پر تبصرہ کرنے سے گریز کیا۔

سابق وزیراعظم عمران خان کی نااہلی کے خلاف عدالت سے رجوع کرنے کے سوال پر ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے کوئی تبصرہ نہیں کیا۔ ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ پاکستان کی اندرونی سیاست میں دخل اندازی نہیں کر سکتے۔

Comments are closed.