الیکشن کمیشن کے توشہ خانہ فیصلے میں بڑی غلطی سامنے آگئی
فائل:فوٹو
اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے توشہ خانہ ریفرنس کا تحریری فیصلہ جاری کردیا، الیکشن کمیشن کے توشہ خانہ فیصلے میں بڑی غلطی سامنے آگئی، عمران خان کے حلقہ کو 5 لکھا گیا ہے جو کہ دیر کا ہے.
الیکشن کمیشن نے توشہ خانہ ریفرنس کا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔ تحریری فیصلہ 36 صفحات پر مشتمل ہے۔الیکشن کمیشن کے مطابق توشہ خانہ ریفرنس کا فیصلہ متفقہ ہے جس پر چیف الیکشن کمشنر اور چاروں ممبران کے دستخط موجود ہیں۔
تحریری فیصلہ 36 صفحات پر مشتمل ہے۔ عمران خان کے وکیل تحریری فیصلے کی مصدقہ نقول لینے الیکشن کمیشن پہنچے۔
الیکشن کمیشن نے 21 اکتوبرکو توشہ خانہ ریفرنس کا فیصلہ سناتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو نااہل قرار دیتے ہوئے ان کی قومی اسمبلی کی نشست خالی قرار دے دی تھی۔ عمران خان کے خلاف فوج داری کارروائی شروع کرنے کا حکم بھی دیا گیا تھا۔ق
الیکشن کمیشن کے توشہ خانہ فیصلے میں بڑی غلطی سامنے آگئی، عمران خان کا میانوالی کا حلقہ این اے 95 ہے جبکہ تحریری فیصلہ میں 5 لکھا گیا ہے.
Comments are closed.