سینیٹر اعظم سواتی کی گرفتاری کے دوران برہنہ کر کے ناروا سلوک پر سپریم کورٹ میں درخواست دائر

فائل:فوٹو

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹرز نے رہنماء پی ٹی آئی وسینیٹر اعظم سواتی کی گرفتاری کے دوران برہنہ کر کے تشدد اور ناروا سلوک پر سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی۔

درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ گرفتاری کے دوران سینٹر اعظم کو برہنہ کرکے تشدد کیا گیا، ریمانڈ کے دوران جج کے سامنے پیش ہونے پر عدالت کو پرائیویٹ پارٹس پر تشدد بارے آگاہ بھی کیا گیا، گرفتاری کے دوران رکھا گیا سلوک آئین اور انسان کے وقار کے خلاف ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ اعظم سواتی کی جانب سے لگائے جانے والے الزامات بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے لہٰذا از خود نوٹس کیا جائے۔

یاد رہے کہ متنازع ٹویٹ کے جرم میں 22 اکتوبر کو سینیٹر اعظم سواتی کو ضمانت پر رہا کر دیا گیا تھا۔

Comments are closed.