ہمیں عدلیہ اور گیٹ نمبر4 کی طرف نہیں دیکھنا چاہیے، بلاول بھٹو زرداری
لاہور: چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے عمران خان کو جہموری انداز سے ہٹایا گیا،پہلے وزیراعظم تھے جنہیں جمہوری طریقے سے گھر بھیجا گیا، ہمیں عدلیہ اور گیٹ نمبر4 کی طرف نہیں دیکھنا چاہیے، بلاول بھٹو زرداری کانفرنس میں اظہار خیال.
بلاول بھٹوزرداری نے لاہور میں عاصمہ جہانگیر کانفرنس سے خطاب میں کہاکسی بھی وزیراعظم کو ہٹانے کا جمہوری طریقہ عدم اعتماد ہے، حالانکہ عمران خان سلیکٹڈ وزیراعظم تھا لیکن ہم نے جمہوری طریقے سے گھربھیجا۔
چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا ماضی میں گیٹ نمبر4 اور عدلیہ کے ذریعے وزراعظم گھر بھیجےگئے،انھوں نے کہا کہ مستقبل میں کسی وزیراعظم کا احتساب کرنا ہو توجمہوری طریقے سے ہونا چاہئے۔
بلاول بھٹو کا کہنا تھاعمران خان نے معیشت کو نقصان پہنچایا، جس کا بوجھ آج پاکستان کے عوام بھگت رہے ہیں، ہم نے پاکستان کی معیشت کو بچایا، عوام کو مشکلات سے بچایا، ہم نے سیاسی قیمت ادا کرکے پاکستان کو دیوالیہ ہونے سے بچایا ہے۔
انھوں نے کہا ملک کو ڈیفالٹ سے بچایا تو سیلاب آگیا، سیلاب متاثرہ علاقوں میں آب بھی لوگ پریشان ہیں، گلگت بلتستان سے سندھ تک پاکستان سیلاب سے متاثر ہوا، ہم سب نے مل کر سیلاب متاثرین کی مدد کرنا ہوگی۔
وزیرخارجہ بلاول بھٹو نے سیلاب متاثرین کے حوالے سے کہامتاثرین کی بحالی ہماری ترجیح ہونی چاہیئے لیکن ایسا نہیں ہے، ہم بحالی کے مرحلے میں داخل ہوں گے تو پاکستان کو مثال بنائیں گے۔
چیئرمین پیپلز پارٹی نے عزم ظاہر کیاکہ ہم ملکر پاکستان میں جمہوریت کا دفاع کریں گے، ہم کوشش کریں گے نئی نسل کو انتہاپسندی سے بچاسکیں، مذہبی اور سیاسی انتہاپسندی کا مقابلہ کریں گے۔
اس موقع پر وزیر خارجہ نے سامعین سے کہا بھارت ،امریکا اور یورپ میں بھی سیاسی انتہاپسندی کا مقابلہ کیاجاہارہاہے، پاکستان میں اسلام آباد کا گھیراو سیاسی انتہاپسندی کے نشانے پر ہے۔
بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم میں شامل جماعتیں جمہوریت پریقین رکھتی ہیں، عاصمہ آج ہوتیں تو پوچھتیں کہ ڈیل کرکے وزیرخارجہ تو نہیں بنے؟ میں انہیں جواب دیتا کہ بالکل نہیں۔
کانفرنس میں وزیرخارجہ کی موجودگی میں متنازعہ نعرہ بازی بھی ہوئی جب کہ اس دوران وفاقی وزیرقانون بھی موجود تھے۔
Comments are closed.