پاک بھارت میچ میں 100 فیصد کارکردگی دکھائیں گے، بابراعظم
میلبرن: پاکستان ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا پاک بھارت میچ میں 100 فیصد کارکردگی دکھائیں گے، بابراعظم نے کہاٹی20 ورلڈ کپ میں پاک۔بھارت میچ کا سب کو انتظار ہے۔
پاکستانی کپتان نے کہا موسم ہمارے ہاتھ میں نہیں ہے، بطور کھلاڑی اور کپتان میں چاہوں گا پورا میچ ہو کیونکہ سب لوگ اس میچ کا انتظار کر رہے ہیں۔ پورا میچ ہوگا تو زیادہ اچھا ہوگا۔
انھوں نے کہا بطور ٹیم ہم تیار ہیں اور کوشش کریں گے کہ 100 فیصد کارکردگی دکھائیں،کپتان کا کہنا تھا کہ جس طرح ہمارے فاسٹ باؤلر پرفارم کررہے ہیں، شاہین آفریدی بھی ٹیم میں واپس آئے ہیں، نسیم شاہ کے علاوہ حارث رؤف نے جس طرح اپنے گیم اور باؤلنگ کو بہتر بنایا ہے۔
بابراعظم نے کہا باؤلنگ کے حوالے سے ہمارا اعتماد بہت بُلند ہے۔ کوشش کریں گے کہ ہمارے جو پلان ہیں اس پر عمل کریں اور 100 فیصد دیں، ہمارے ہاتھ میں رزلٹ نہیں ہے ہمارے ہاتھ میں کوشش کرنا ہے۔
Babar Azam’s reply to Indian journalist when being asked about he and Mohammad Rizwan are main players and other 9 are not that good.
VC: T20 World Cup#PAKvIND | #INDvPAK | #Cricket | #Pakistan | #BabarAzam | #T20WorldCup | #Melbourne | #Australia pic.twitter.com/INGmQgJq7J
— Khel Shel (@khelshel) October 22, 2022
بھارت کے کھلاڑیوں کے ساتھ تعلقات سے متعلق سوال پر کہا کہ جب بھی ہماری بھارتی کھلاڑیوں کے ساتھ ملاقات ہوتی ہے وہ ہم سے اچھے طریقے سے ملتے ہیں، میرا خیال ہے یہی سپورٹس مین سپرٹ ہے، صرف بھارتی نہیں ہر ٹیم کے کھلاڑیوں کے ساتھ ہمارے اچھے تعلقات ہیں۔
انھوں نے کہا ہم کوشش کرتے ہیں کہ اچھے طریقے سے ملیں،شان مسعود کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ شان مسعود ٹھیک ہیں، ان کے تمام ٹیسٹ ٹھیک آئے ہیں، وہ کل کے لیے تیار ہیں۔
بابراعظم نے کہا ابھی تک ہم نے پچ نہیں دیکھی کیونکہ دو دن سے پچ ڈھکی ہوئی ہے، کون سے 11 کھلاڑی میدان میں اتریں گے وہ ہمارے ذہن میں ہے لیکن وکٹ دیکھ کر مزید فیصلہ کریں گے۔
بھارتی کھلاڑی سوریا کمار یادیو کے لیے پلان سے متعلق سوال کی بابت قومی ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا کہ ہر کھلاڑی کے لیے ہمارا پلان ہوتا ہے، کوشش کریں گے کہ جو ہم نے پلان کیا ہے، ہم اس پر 100 فیصد دیں۔
بابرنے بتایا فخر زمان ابھی تک مکمل فٹ نہیں ہوئے، انہیں ابھی فٹ ہونے میں ایک دو میچ لگیں گے، وہ تیزی سے صحت یاب ہو رہے ہیں اور پہلے میچ کے لیے وہ دستیاب نہیں ہیں۔
کہا شاداب خان اور محمد نواز کو ہم ابتدائی نمبروں پر بھیجتے ہیں، وہ اچھی کارکردگی دکھاتے ہیں، وہ لوگ کھلے ذہن کے ساتھ کھیلتے ہیں، ہماری ٹیم کے لیے یہ ایک مثبت پوائنٹ ہے۔
بابراعظم نے کہا آسٹریلیا میں گراؤنڈ بڑے ہیں تو یہاں پر زیادہ بڑے شاٹ نہیں لگیں گے، بھاگ کے رنز بنائیں تو آپ کو زیادہ ایج ہوگا،چیلنج ہر میچ میں ہوتا ہے، خاص طور پر ٹی20 میں گیم تیزی سے تبدیل ہوتی ہے، جلدی فیصلے کرنے ہوتے ہیں۔
Haris Rauf knows the conditions of Melbourne Cricket Ground, its like home ground for him and his experience will help us – Babar Azam
VC: T20 World Cup #PAKvIND | #INDvPAK | #Cricket | #Pakistan | #HarisRauf | #BabarAzam | #T20WorldCup | #Melbourne | #India pic.twitter.com/ioCRaa8XrT
— Khel Shel (@khelshel) October 22, 2022
اسی طرح ایک چھوٹی پارٹنرشپ یا رن آؤٹ ہونے سے میچ کا نتیجہ تبدیل ہو جاتا ہے، جتنا آپ مثبت رہیں گے اور جتنا اپنی پلاننگ پر عمل کریں گے، وہ زیادہ اچھا ہے۔ حارث رؤف نے یہاں پر کھیلا ہے، وہ یہاں کی کنڈیشنز سے بخوبی واقف ہے۔
پاکستانی کپتان نے کہا جب وہ بگ بیش کھیلتے ہیں تو ان کا یہ ہوم گراؤنڈ ہوتا ہے، اس نے باؤلرز اور بلے بازوں کو کافی معلومات فراہم کی ہیں، انہوں نے شاہین آفریدی کی کمی بھی محسوس نہیں ہونے دی، میرا خیال ہے کہ ہمیں اس چیز سے کافی مدد ملے گی۔
کپتان کا کہنا تھا کہ ٹی 20 میچ میں کوئی بھی کھلاڑی کارکردگی دکھا سکتا ہے، مجھے اپنی ٹیم پر پورا اعتماد ہے، مڈل آرڈر نے کافی میچ جتوائے ہیں، مڈل آرڈر نے مشکل وقت میں کافی پرفارمنس دی ہوئی ہیں۔
Comments are closed.