انور مقصود کا ڈرامہ ‘ساڑھے 14 اگست’ پہنچ گیا اسلام آباد میں

فوٹو :میڈیا ہائپ

کراچی : انور مقصود کا ڈرامہ ‘ساڑھے 14 اگست’ پہنچ گیا اسلام آباد میں ، پاکستان کی آزادی کے 75سالہ تقر یبات کے موقع پر انور مقصود کے تحریر کر دہ ساڑھے 14 اگست ڈارمے کی 100 پرفارمنس نے تاریخ رقم کر دی۔ ساڑھے 14 اگست نے 17 اکتوبر کو کراچی میں 100 پرفارمنس کا بہترین اختتام کیا۔

کراچی میں ز برد ست پذیرائی ملنے کے بعد ڈرامہ 9 نومبر سے اسلام آباد میں پیش کیا جائے گا، کوپی کیٹس پروڈکشنز داور محموکی ہدایت کاری میں افسا نو ی انور مقصود کی سکرپٹ "ساڑھے 14 اگست” کی ہر ایک پرفارمنس کامیاب رہی۔

ڈرامے نے ہر شعبہ ہائے زندگی، تھیٹر کے شا ئقین کو روزانہ کی بنیاد پر اپنی طرف متوجہ کیا۔اسلام آباد کے شائقین بھی ڈرامے سے لطف اندوز ہو نے کیلئے بے صبری سے بے تاب ہیں۔

ڈرامے میں پاک بھارت تقسیم کے رہنما محمد علی جناح اور مہاتما گاندھی کو ایک عدالت کے سامنے لاتے ہوئے دکھایا گیا ہے تاکہ یہ طے کیا جا سکے کہ ہندوستان کو دو ملکوں میں تقسیم کرنے کا خیال آج کے پاکستان اور ہندوستان کیلئے فائدہ مند تھا۔

ڈرامے میں پاکستان اور بھارت کی حیرت انگیز طور پر درست عکاسی کی گئی جس نے سیاسی اور سماجی اتار چڑھاؤ کو بھی دور کیا جس کا سامنا دونوں ممالک کر رہے ہیں ۔ڈرامے میں گاندھی ،جناح کو کشمیر، لاہور، نئی دہلی اور لندن بھیجا جاتا ہے تاکہ یہ طے کیا جا سکے کہ انہوں نے صحیح انتخاب کیا ہے یا نہیں۔

ڈرامے میں بات چیت، مطابقت، ترتیبات، منظرنامے، پرفارمنس دونوں ممالک میں لوگوں کے اپنے دکھوں کے واقعات کا ایک شاندار امتزاج تھی۔ موسیقی نے بھی خوبصورت پیچ ورک بنایا جس کو سامعین نے خوب سراہا ۔ ڈرامہ پہلی بار دس سال قبل 14 اگست کو پیش کیا گیا تھا۔

پونے 14 اگست نے سہ فریقی منطقی سیریز کا آغاز کیا اس کے بعد 14 اگست کو سوا، اب کی بار ساڑھے 14 اگست کے طور پرڈرامہ اختتام پذیر ہوا۔ انور مقصود کی بہترین تحریر کو داور محمود نے کامیابی سے ڈرائریکٹ کیا۔نوجوان، باصلاحیت ہدایت کارداور محمودنے بھی اس ڈرامے میں جناح کو مہارت کیساتھ پیش کیا ۔

اس موقع پر انہو ں نے کہا کہ ہمارا مقصد اسلام آباد میں بھی شائقین کی توقعات پر پورا اترناہے جیسا کہ ہم نے کراچی میں کیا تھا۔ ڈرامے میں تھیٹر پروڈکشن کے تمام ضروری اجزا شامل جس میں ایک شاندار سکرپٹ بھی شامل ہے ۔ یہ شاہکارڈرامہ اسلام آباد کے سٹیج پر قبضہ کرنے کیلئے تیار ہے۔

ساڑھے 14 اگست اس بات کا حقیقی مجسمہ ہے کہ سامعین کی توجہ کو برقرار رکھتے ہوئے کس طرح ایک سنجیدہ موضوع کو ہلکے پھلکے، پرلطف اور دلچسپ انداز میں پیش کیا جا سکتا ہے۔ساڑھے 14 اگست کی ٹیم کو یقین ہے کہ وہ اسلام آباد میں زیادہ سے زیادہ شوز کر کے سامعین کی داد حاصل کر سکیں گے۔

Comments are closed.