مریم نواز کا عمران خان کو فوری گرفتار کرنے کا مطالبہ
لاہور: مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ پاکستان کا پہلا سرٹیفائڈ جھوٹا اور سند یافتہ چور جو چوری کے نا قابل تردید ثبوتوں کے ساتھ نا اہل ہوا،میاں بیوی نے مل کر قومی خزانے کو لوٹا۔
ٹویٹر پر بیان میں مریم نواز نے الیکشن کمیشن کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے لکھا کہ جتنی بڑی چوری ہے اسکی سزا صرف نااہلی پر ختم نہیں ہونی چاہیے.
اسکو گرفتار کر کے قانون کے سامنے پیش کرنا اور لوٹا پیسہ واپس لینا چاہیے، لندن میں نجی ٹی وی سے گفتگو میں مریم نواز کا عمران خان کو فوری گرفتار کرنے کا مطالبہ بھی سامنے آیا ہے.
لیگی رہنما نے کہا کہ یہ سزا تو بہت کم ہے اسے گرفتار کر کے چوری کیا گیا مال برآمد کیا جائے.
Comments are closed.