فرح گوگی کا رانا ثناء اللہ کو پانچ ارب روپے ہرجانے کا نوٹس
فائل:فوٹو
لاہور: وفاقی وزیر رانا ثناللہ کی جانب سے فرحت شہزادی(فرح گوگی) پر الزامات لگانے کے معاملے میں پیش رفت ہوگئی۔فرح گوگی کا وزیرداخلہ راناثناء اللہ کو پانچ ارب روپے ہرجانے کا نوٹس ارسال کردیا۔
فرحت شہزادی نے وفاقی وزیرداخلہ راناثناللہ کو پانچ ارب روپے ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا۔ ہتک عزت کا نوٹس سینئر قانون دان اظہر صدیق کے ذریعے بھجوایا گیا۔
قانونی نوٹس میں کہا گیا کہ راناثناللہ نے جھوٹے الزامات لگائے جس سے نیک نامی متاثر ہوئی، جھوٹے الزامات پر مبنی بیانات کی چینلز اور سوشل میڈیا کے زریعے تشہیر کی گئی۔
لیگل نوٹس میں مزید کہا گیا کہ رانا ثناللہ سات دن کے اندر معافی مانگیں ورنہ ان کے خلاف قانونی کارروائی کے لییعدالتوں سے رجوع کیا جائیگا۔
Comments are closed.