لال حویلی ایک تاریخ ہے جسے کوئی ختم نہیں کرسکتا

فائل :فوٹو

اسلام آباد: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ لال حویلی کوئی نائن زیرو نہیں۔ یہ ایک تاریخ ہے، جسے کوئی ختم نہیں کر سکتا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک ٹویٹ میں شیخ رشید نے کہا عمران خان کا 8 میں سے 6 نشستیں جیتنا عالمی ریکارڈ ہے۔ 16 وزارتوں کی تحقیق اور تفتیش میں تمام اداروں کو میرے خلاف کوئی چیزنہیں ملی۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کاکہناتھا کہ اب 3 مرلے کی لال حویلی نکال دی ہے۔ لال حویلی کوئی نائن زیرونہیں۔ نااہل حکمران اپنے لیے رسوائی اور ہمیں مزید پذیرائی دے رہے ہیں۔

سابق وفاقی وزیر شیخ رشیداحمد نے کہا کہ لال حویلی ایک تاریخ ہے جسے کوئی ختم نہیں کرسکتا۔

Comments are closed.