اثاثہ جات ریفرنس،اسحاق ڈار کی حاضری معافی کی درخواست منظور

فائل:فوٹو

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی اثاثہ جات ریفرنس میں حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی گئی۔

احتساب عدالت میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت ہوئی، جس میں وکیل کی جانب سے استدعا کی گئی کہ اسحاق ڈار آئی ایم ایف کے ساتھ میٹنگ میں شرکت کے لیے امریکا گئے ہیں، اسحاق ڈار کو آج کی پیشی سے معافی دی جائے۔

عدالت نے اسحاق ڈار کی جانب سے 10 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی۔

بعدازاں احتساب عدالت نے اسحاق ڈار کے خلاف اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت 9 نومبر تک ملتوی کردی۔

Comments are closed.