رانا ثنا اللہ کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری، گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم
فوٹو : فائل
راولپنڈی: وفاقی وزیرِ داخلہ رانا ثنا اللہ کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری، گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم جاری ہو گیا۔
راولپنڈی کی اسپیشل جوڈیشل مجسٹریٹ اینٹی کرپشن کی طرف سے رانا ثنا اللہ کے وارنٹس گرفتاری آج جاری کیے گئے ہیں۔
اس حوالے سے ترجمان اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب کے مطابق اینٹی کرپشن نے راناثنا کے بلاضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں.
رانا ثناءاللہ کے وارنٹ گرفتاری جاری۔۔۔! pic.twitter.com/6nN4pjfDUN
— Umar Jutt (@UmarJavaidJutt) October 8, 2022
اسپیشل جوڈیشل مجسٹریٹ اینٹی کرپشن
وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کے وارنٹ گرفتاری اینٹی کرپشن انکوائری میں حاضر نہ ہونے پر جاری کئے ہیں۔
اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب کا کہنا ہے کہ رانا ثنا اللہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری مقدمہ نمبر 20/19 میں جاری ہوئے ہیں.
ذرائع کے مطابق وزیر رانا ثناء اللہ اپوزیشن جماعت تحریک انصاف کے خلاف کارروائیوں کے باعث پنجاب کی عدالت میں گرفتاری کے خدشہ کے باعث پیش نہیں ہوئے.
Comments are closed.