عمران خان نے اپنے قتل کی سازش خود بے نقاب کردی،4 بندوش پر الزام

میانوالی میں جلسہ

میانوالی : عمران خان نے اپنے قتل کی سازش خود بے نقاب کردی،4 بندوش پر الزام لگایا ہے کہ انھوں نے بند کمروں میں مجھے قتل کرانے کا فیصلہ کیا۔

میانوالی جلسہ میں خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ پہلے کہا گیا کہ اس نے توہین
مذہب کی ہے ٹی وی پر یہ پروگرام چلوایا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ اس گیم کے پیچھے یہ ساازش ہے کہ عمران خان کو قتل کردیا جائے، کہا جائے گا یہ کسی جنونی کی کارروائی ہے، اس سازش کے پیچھے وہی4آدمی ہیں ، کہیں گے عمران خان نے توہین مذہب کی ہے۔

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف نے قتل کی سازش کا تھیم سنایا، عمران خان نے جلسہ شرکاسے مخاطب ہو کرکہا کان کھول کر سن لومیں نے ایک ٹیپ بنا کر رکھی ہوئی ہے جس وقت مجھے کچھ ہوا وہ ٹیپ قوم کے سامنے آ جائے گی۔

عمران خان اس سے پہلے بھی اس ٹیپ کا ذکر کرتے رہے ہیں مگر تب انھوں نے رجیم چینج سازش کا ذکر کیا تھا آج میانوالی میں سابق وزیراعظم نے اپنے قتل کی سازش کا انکشاف کیا۔

سیاسی مخالفین عمران خان کے اس بیان کو سیاسی بیان سمجھیں گے مگر پی ٹی آئی کے کارکنوں کاخون گرمانے کےلئے اس سازش کو اہم وقت پر سامنے لایا گیاہے،سوشل میڈیا پربھی عمران خان کے توہین مذہب کی ویڈیوز بھی سامنے آ چکی ہیں۔

سابق وزیر اعظم نے کہا کہ آڈیوز لیک کی جا رہی ہیں، ن لیگ نے جعلی ویڈیوزبنائی ہوئی ہیں جس کی ماہر مریم نواز ہیں، میرے خلاف پلاننگ کرنے والے ناکام ہوجائیں گے

عمران خان نے یہ بھی کہا کہ موجودہ حکمرانوں نے نیب، ایف آئی اے پر اپنے لوگ بٹھا کر کیسز ختم کرائے، یہ صرف اپنے کرپشن کے کیسز ختم کر رہے ہیں، یہ ہرطرف مار کھا رہے ہیں اور جعلی آڈیوز بنائی گئی ہیں۔

Comments are closed.