آرمی چیف کے بیان کے بعد افواہیں ختم ہو گئیں،شیخ رشید

فائل:فوٹو

اسلام آباد:عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ حکو مت اسلام آباد کے 25لاکھ لوگوں کو قلعہ بند کریگی تو لوگ اسلام آباد کے اندر اور مارگلہ کی پہاڑیوں سے نکلیں گے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ آرمی چیف کے بیان کے بعد افواہیں ختم ہو گئیں۔ اب فوری الیکشن ہونے چاہییں۔ حکومت اسلام آباد کے 25لاکھ لوگوں کو قلعہ بند کریگی تو لوگ اسلام آباد کے اندر اور مارگلہ کی پہاڑیوں سے نکلیں گے۔

انہوں نے کہا کہ بیلٹ کیمقابلے میں بْلٹ کا استعمال سارے ملک میں سیاسی آگ لگا دیگا۔تباہ حال معیشت خطرناک بحران میں داخل ہوجائیگی۔ اسلام آباد کیلوگوں نیمحصور ہونے کیخوف سے گھروں میں راشن ڈالنا شروع کردیا ہے۔

شیخ رشید ے مزید کہا کہ وزرا کی تعداد 75، جن میں 22 بے محکمہ ہیں۔کنٹینر راستے نہیں روک سکتے۔فوج بلانے اور آرٹیکل 245 لگانے کا خواب دیکھنا چھوڑ دیں۔عظیم فوج کبھی اپنے لوگوں پرگولی نہیں چلائیگی۔ مذاکرات کی میزپرلائیگی اورصاف شفاف الیکشن کرائیگی۔

Comments are closed.