مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز لندن چلی گئیں
فائل:فوٹو
لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز آج لندن روانہ ہوگئیں۔
پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز آج نجی ایئر لائن (قطر ایئر ویز) کی پرواز کیو آر 629 کے ذریعے براستہ دوحا لندن روانہ ہوئیں، خاندانی ذرائع کے مطابق مریم نواز صبح ساڑھے 8 بجے جاتی امرا سے لاہور کے علامہ اقبال انٹر نیشنل ایئرپورٹ کے لیے روانہ ہوئیں۔
مریم نواز کو کل ہی لاہور ہائیکورٹ سے پاسپورٹ واپس ملا تھا، انہوں نے پاسپورٹ ملنے کے بعد ہنگامی پریس کانفرنس بھی کی تھی۔ خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم نواز کی لندن روانگی کی تمام تر تیاریاں مکمل تھیں ۔
خاندانی ذرائع کا کہنا تھا کہ مریم نواز کی واپسی ایک ماہ کے بعد 6 نومبر کو شیڈول کی گئی ہے، وہ 3 سال کے بعد اپنے والد نواز شریف سے بالمشافہ ملاقات کر سکیں گی۔ مریم نواز اپنے بھائیوں سے تقریباً 5 سال کے بعد ملیں گی، وہ لندن میں اپنے والد سے تفصیلی سیاسی مشاورت بھی کرینگی۔
مریم نواز لندن میں اپنے والد نواز شریف کی عیادت کریں گی اور ان کے علاج معالجے کی نگرانی بھی کریں گی، خاندانی ذرائع کے مطابق مریم نواز ممکنہ طور پر نواز شریف کے ہمراہ وطن واپس آئیں گی۔
Comments are closed.