وزیراعظم ہاوئس آڈیو لیک کمیٹی کا پہلا باضابطہ اجلاس آج ہوگا

اسلام آباد : وزیراعظم ہاوس آڈیو لیک پروزیرداخلہ کی سربراہی میں12 رکنی کمیٹی قائم، وزیراعظم شہبازشریف نے آڈیو کے معاملے پر کمیٹی تشکیل دی ہے۔

وزیراعظم ہاوئس آڈیو لیک کمیٹی کا پہلا باضابطہ اجلاس آج ہوگا جس میں وزیراعظم ہاوس کی سائبر سکیورٹی سے متعلق پروٹوکولز کا جائزہ لیا جائے گا.

کمیٹی سات دن میں فائنڈنگ رپورٹ پیش کرے گی وزیراعظم شہبازشریف نے وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کی سربراہی میں بارہ رکنی اعلی اختیاراتی کمیٹی بنائی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق اس کمیٹی میں ڈی جی آئی بی ، ڈی جی آئی ایس آئی،وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ،وفاقی وزیر امن الحق،وفاقی وزیر شیریں رحمان اور وزیر مواصلات مولانا اسعد محمود شامل ہیں۔

اعلی اختیاراتی کمیٹی سائبر حملوں کو روکنے کیلئے سفارشات تیار کرے گی،بتایا گیاہے کہ کمیٹی کے ٹی او آرزو بھی طے کردیئے گئے ہیں،کمیٹی 7دن میں تحقیقات مکمل کرکے رپورٹ جمع کروائے گی۔

Comments are closed.