چین پاکستان سے گدھے اور کتے درآمد کرنے کا خواہشمند

اسلام آباد: چین پاکستان سے گدھے اور کتے درآمد کرنے کا خواہشمند ہے، یہ بات سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے تجارت میں حکام نے بتائی ہے۔

پارلیمنٹ ہاوس میں سینیٹر ذیشان خانزادہ کے زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے کامرس کے اجلاس ہوا جس میں درآمد سے متعلق معاملات زیر بحث آئے۔

اجلاس میں وزارت تجارت حکام نے برامدات اور درآمدات پر بریفنگ کے دوران بتایا کہ چین پاکستان سے گدھے درآمد کرنے کا خواہاں ہے۔

اجلاس کے شرکا کو بتایا کہ دنیا بھر میں چین گوشت برآمد کرنے کی ایک بڑی مارکیٹ ہے اور بہت سے ممالک میں حرام گوشت کھایا جاتاہے۔

رکن کمیٹی دنیش کمار نے کہا چین کہتا ہے پاکستان گدھے اور کتے برآمد کرے، کمیٹی رکن مرزا محمد آفریدی نے کہا کہ افغانستان میں جانور سستے ہیں، خریدار نہیں ہے۔

مرزا محمد آفریدی نے اجلاس کے دوران یہ تجویز پیش کی کہ افغانستان سے جانور امپورٹ کرکے گوشت برآمد کیا جا سکتا۔

Comments are closed.